محسن نقوی نےروزانہ 6000کیوبک میٹر گیس، 16000 کلو کھاد بنانے والا میگا بائیو گیس پلانٹ بھی چلا دیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کے وزیر اعلیٰ سید محسن رضا محسن نقوی نے پاکستان کے سب سے بڑے بائیو گیس پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ 

اس بائیو گیس پلانٹ میں روزانہ 1600 کلو گوبر استعمال ہوگا۔ گجر پورہ بائیو گیس پلانٹ سے روزانہ تقریباً 16ہزار کلو گرام نامیاتی کھاد بھی پیدا ہوگی۔

لاہور کی گجر کالونی میں بنایا گیا یہ بائیو گیس پلانٹ روزانہ 6000  کیوبک میٹر گیس بنا رہا ہے۔

اتوار کے روز محسن نقوی نے بٹن دبا کر کمپریسڈ بائیو گیس پلانٹ کی پروڈکشن کا رسمی آغاز کیا، پلانٹ کی آزمائش پہلے کی جا چکی ہے۔افتتاح کے بعد محسن نقوی نے گجر پورہ بائیو گیس پلانٹ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔

گجر کالونی بائیو گیس پلانٹ سے پیدا ہونے والی نامیاتی کھاد  پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی کو ملے گی۔ پنجاب ہارٹیکلچر اتھارٹی اپنی ضرورت کے لئے کافی کھاد خود رکھے گی اور  اضافی کھاد کاشتکاروں کو فروخت کرے گی۔ اس طرح پی ایچ اے کو منافع حاصل ہو گا اور پی ایچ اے سے خریداری کرے والے کاشتکاروں ور عام شہریوں کو اعلیٰ درجہ کی تازہ نامیاتی کھاد  معمولی قیمت کے عوض مل سکے گی۔