ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکولوں میں بڑے حادثے کا خطرہ

سکولوں میں بڑے حادثے کا خطرہ
کیپشن: schools
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکولوں میں بڑے حادثے کا خطرہ، 90 فیصد سکولوں میں آگ بجھانے والے سلنڈرز ہی نہ ہونے کا انکشاف، باقی 10 فیصد سکولوں میں موجود آگ بجھانے والے آلات کی معیاد ختم ہوچکی۔اساتذہ نے محکمہ سکول ایجوکیشن سے آلات فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا.
 سکولوں میں سیفٹی مہم کے آغاز کے باوجود آگ بھجانے کے آلات نہیں لگ سکے۔ سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سکولوں میں بجٹ کی کمی کے باعث آگ بجھانے والے سلنڈرز نہیں خریدے جارہے۔

پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ دس سال قبل سکولوں میں آگ بجھانے والے سلنڈرز فراہم کیے گئے تھے، لیکن منصوبہ کرپشن زدہ ہونے پر اسے روک دیا گیا تھا۔

دوسری جانب ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ سیفٹی پروگرام کے تحت سکولوں کو آگ بجھانے والے آلات جلد فراہم کیے جائیں گے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer