ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لمبی زندگی کیلئے روزانہ سبزیاں اور پھل کھائیں

لمبی زندگی کیلئے روزانہ سبزیاں اور پھل کھائیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ماہرین کا کہنا ہے کہ پھل اور سبزیاں  کھانے سے انسان کی عمر میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ 

لندن کے امپیریئل کالج کی ایک تحقیق کے مطابق پھل اور سبزیوں کے زیادہ استعمال سے ہر سال 78 لاکھ افراد جلدی مرنے سے بچ سکتے ہیں۔  تحقیق میں ایسے بعض پھل اور سبزیوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے جن کے کھانے سے کینسر اور دل کی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ تحقیق سے پتہ چلا کہ جتنی زیادہ سبزیوں اور پھلوں کا استعمال کا جائے اتنا ہی جسم کو فائدہ ملتا ہے۔ 

اس تحقیق میں  تقریباً بیس لاکھ افراد کے کھانے کی عادات کا مطالعہ کیا گیا۔ اور اس لئے گئے سیمپل سے اندازہ لگایا گیا کہ  پالک، شملہ مرچ اور گوبھی جیسی ہری سبزیاں کینسر کے خطرات کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں جبکہ سیب، ناشپاتی، صلاد، کھٹّے گودے والے پھل، لیٹش طرح کی ہری پتیوں والی سبزیاں وغیرہ کھانے سے امراض قلب سے بچا چا سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق پھلوں کی 200 گرام کی مقدار میں کھانے سے امراض قلب کا خطرہ 13 فیصد کم ہوتا ہے جبکہ اگر 800 گرام کی مقدار لینے سے اس میں 28 فیصد کی کمی واقع ہوتی ہے۔

جبکہ کینسر کے معاملے میں 200 گرام کی مقدار سے 4 فیصد کی کمی آتی ہے جبکہ 800 گرام سے 13 فیصد کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اس تحقیق کے مطابق اگر کوئی شخص ہر روز تقریبا 200 گرام پھل اور سبزیاں کھاتا ہے تو وقت سے پہلے اس کی موت ہونے کا خطرہ 15 فیصد کم ہوجاتا ہے۔ اگر وہ 800 گرام کی مقدار میں کھاتا ہے تو وقت سے قبل مرنے کا خطرہ 31 فی صد تک کم ہوجاتا ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔