جوہرٹاؤں فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے

جوہرٹاؤں فرنیچر مارکیٹ میں آتشزدگی، 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان:جوہر ٹاؤں فرنیچر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر تین گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو کی بروقت کارروائی نہ ہونے پر کروڑوں روپے کا فرنیچر جل کر راکھ ہو گیا۔

سلنڈر دھماکہ سے لگنے والی آگ سے پانچ افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو جناح اور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔ شروع میں آگ کی شدت کم تھی۔ بروقت کارروائی نا ہونے کے باعث فرنیچر کی مارکیٹ دیکھتے دیکھتے ہی جل کر راکھ ہوگئی۔ متاثرین نے بروقت کارروائی نا کرنے پر ریسکیو کو ذمہ دار ٹھہرادیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بر وقت کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پندرہ سے زائد فائیر فائیٹر گاڑیوں نے آگ بجھانے کے لیے آپریشن میں حصہ لیا ۔اس وجہ سے آگ پر قابو پایاگیا۔

ایدھی ترجمان عدیل جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پانچ زخمیوں کو جنرل اور جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔رکن صوبائی اسمبلی سیف الملوک کھوکھر نے بھی موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگنے کے بعد دوکانداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت مارکیٹ سے سامان نکالا۔