(طیب سیف) ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی بڑی کارروائی، سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے انٹرپول نے سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم عبدالغفارکو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا، گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔گرفتار ملزم بہاولنگر پولیس کو ڈکیتی کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں مطلوب تھا، ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔
بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔