لاہورامریکی قونصلیٹ  کے ریجنل اسکیورٹی افسر رابرٹ روکوویک کا مجوزہ ایس پی یو ہیڈکوارٹر کا دورہ

U.S.Consulate,Lahore,Robert,Rochowiak,DIG,muni,zia,rao
کیپشن: U.S.Consulate,Lahore,Robert,Rochowiak,DIG,muni,zia,rao
سورس: twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہورامریکی قونصلیٹ  کے ریجنل اسکیورٹی افسر رابرٹ روکوویک کا ڈی آئی جی منیر ضیا راؤ کے ہمراہ ایس پی یو کے مجوزہ ہیڈکوارٹر کا دورہ، اسٹیٹ آف آرٹ فائرنگ رینج  کے قیام کے لئے تکنیکی اور پیشہ ورانہ امداد کی یقین دہانی کرادی۔

سوشل میڈیا پر کی گئی ٹویٹ کے مطابق لاہور امریکی قونصلیٹ کے ریجنل اسکیورٹی افسر رابرٹ روکوویک نے پنجاب میں غیرملکی شہریوں کے تحفظ کے لئے قائم کردہ اسپیشل پروٹیکشن یونٹ پنجاب کے سربراہ ڈائرکٹر ایس پی یو ڈی آئی جی منیر ضیا راؤ کے ہمراہ ایس پی یو کے مجوزہ ہیڈکوارٹر کی اراضی واقع لدھیکے کا دورہ کیا۔  دورے کے دوران ایس پی یو کے سینئر حکام نے انہیں مجوزہ ہیڈکوارٹرکی عمارت اور دیگر سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ انہیں پولیس بیرکس اور فائرنگ رینج کے بارے میں بھی بتایا گیا  جس پر انہوں نے ایس پی یو کے اسٹیٹ آف آرٹ فائرنگ رینج کے قیام اور پیشہ ورانہ تربیت کے لئے  امریکی لاجسٹک اور تکنیکی اسپورٹ کی پیش کش کی جسے ایس پی یو پنجاب نےشکریہ کے ساتھ قبول کرلیا۔