ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی اداکار”متھیلیش چترویدی“ انتقال کر گئے

بھارتی اداکار”متھیلیش چترویدی“ انتقال کر گئے
کیپشن: BOLLYWOOD ACTOR PASSES AWAY
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکارمتھیلیش چترویدی“ 68 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ  کے مطابق متھیلیش چتر ویدی کا انتقال ہارٹ اٹیک کے باعث لکھنومیں ہوا ، وہ دل کی بیماریوں میں کافی عرصے مبتلا تھے ،انہیں کچھ عرصہ قبل بھی ہارٹ اٹیک آیا تھا جس کے بعد انہیں آرام کرنے کیلئے ان کے آبائی علاقے میں منتقل کر دیا گیا تھا جہاں انہوں نے گزشتہ روز دم توڑ دیا۔

متھیلیش چترویدی بالی ووڈکی فلم کوئی مل گیا، اشوکا، کرش، فضا اور تال سمیت متعدد نامور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔