ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگے پیٹرول سے تنگ پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی

مہنگے پیٹرول سے تنگ پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) پاکستان کیلئے اچھی خبر آگئی ، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔ 

خبر رساں ایجنسی کے مطابق  رواں ہفتے امریکی خام تیل 8.22 ڈالر سستاہوکر 90.40 ڈالر فی بیرل ہوگیا، رواں ہفتے کے دوران لندن برینٹ آئل میں 12.34 فیصد کمی ہوچکی ہے ، رواں ہفتے لندن برینٹ آئل 13.57 ڈالر سستاہوکر 96.43 ڈالر فی بیرل تک گرگیا ، عالمی مارکیٹ میں لندن برینٹ آئل 6 ماہ کی کم سطح تک گرگیا۔  

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ڈالر سستا ہونے اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی سے معیشت کو فائدہ ہوگا، خام تیل سو ڈالر سے نیچے رہنے سے پاکستان میں ایندھن کی قیمت میں کمی کی توقع ہے۔