ججز کومشکوک خطوط ملنے کا معاملہ،خطوط اسلام آباد سے لاہور بھجوائے گئے

 ججز کومشکوک خطوط ملنے کا معاملہ،خطوط اسلام آباد سے لاہور بھجوائے گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہور ہائی کورٹ کے 5 ججز کو مشکوک خطوط ملنے کا معاملہ  کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
 ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے 5 ججز کو مشکوک خطوط ملنے کا معاملہ  کی سی ٹی ڈی کی ٹیم نے باقاعدہ تحقیقات شروع کر دیں،پانچوں خطوط راولپنڈی اسلام آباد کے پتہ سے لاہور بھجوائے گئے۔
 خطوط راولپنڈی اسلام آباد سے بھیجے جانے کا علم ہونے کے بعد سی ٹی ڈی کی ایک ٹیم اسلام آباد روانہ کر دی گئی ہے۔، سی ٹی ڈی  ذرائع کے مطابق پنجاب فورینزک سائنس ایجنسی بھی خطوط کا مشاہدہ کر رہی ہے۔

 واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے پانچ ججوں کو خطوط بدھ کے روز سوا گیارہ بجے کے لگ بھگ ملے تھے۔ جس کے بعد پولیس سمیت تمام محکموں کے حکام لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے تھے۔