ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت نے مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کردی

 حکومت نے مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پورے ملک میں آج ڈیجیٹل  مردم شماری کا آخری دن لیکن حکومت نے عین وقت پر   توسیع دے دی ۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے مردم شماری میں 10اپریل تک توسیع کردی  ہے جبکہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا  گیا ہے ، واضح رہے کہ مردم شماری کی مدت آج رات 12 بجے تک تھی اور اس کا آغاز یکم مارچ سے ملک بھر میں ایک ساتھ ہوا تھا۔ 

 ترجمان ادارہ شماریات محمد سرور گوندل کا کہنا ہے کہ کراچی میں اب تک 90 فیصد مردم شماری ہوئی ہے ، پورے پاکستان میں مردم شماری کاکام 92 فیصد مکمل کرلیا گیا ، پنجاب اور کے پی میں مردم شماری کا 95 فیصد کام مکمل ، صوبہ سندھ میں مردم شماری کا92 فیصد ، بلوچستان میں67 اور اسلام آباد میں 72 فیصد کام مکمل کرلیا گیا  ہے ، محمد سرور کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے تعاون سے مردم شماری کا کام پورے ملک میں جاری ہے ، ہر فرد کے اندراج کو یقینی بنانے کیلئے تاریخ میں توسیع کی گئی ۔ 

Bilal Arshad

Content Writer