سٹی42:کورونا کی وجہ سے جہاں دیگر شعبہ جات متاثر ہوئے ہیں وہیں تعلیمی اداروں اور طالب علموں کی تعلیمی سرگرمیوں پر بھی اس کے اثرات مرتب ہوئے ہیں۔سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیوں کی بندش کے باعث سٹوڈنٹس کا بہت حرج ہو رہا ہے۔
اب تعلیمی ادارے کھلیں گے یا مزید بند رہیں گے؟ اس حوالے سے این سی او سی کا مشاورتی اجلاس منگل کوہوگا۔وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا ٹویٹ پیغام میں کہنا ہے ایجوکیشن اورہیلتھ وزراءاین سی او سی اجلاس میں شریک ہوں گے۔۔اجلاس میں امتحانی مراکز کا معاملہ بھی زیرغور آئے گا۔۔فیصلہ ایجوکیشن ،ہیلتھ وزراءاوراین سی اوسی حکام کا مشترکہ ہوگا۔
Education and Health Ministers will meet at the NCOC Tuesday to decide whether to open or further close educational institutions. The exam situation will also be discussed. Whatever is decided will be a collective decision of the country’s health and education authorities & NCOC
— Shafqat Mahmood (@Shafqat_Mahmood) April 4, 2021
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے پنجاب کے 9 اضلاع میں تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کے زیر صدارت وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی تھی جس میں محکمہ تعلیم کے ساتھ محکمہ صحت کے وزراءاور مانیٹرنگ ٹیمیں شریک ہوئی تھیں جبکہ کانفرنس میں چاروں صوبوں کے وزرائے تعلیم نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی تھی۔کانفرنس میں ملک بھر میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، کانفرنس میں 8 اضلاع میں سکولوں کو مزید 10 اپریل تک بند رکھنے کی تجویز دی گئی تھی
نیشنل کمانڈ اینڈ ا?پریشن سنٹر کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا تھا کہ جہاں کورونا کی شدت زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے 11اپریل تک بند رہیں گے لیکن اب تعلیمی ادارے کھلیں گے یا مزید بند رہیں گے؟ اس حوالے سے این سی او سی کا مشاورتی اجلاس منگل کوہوگا۔