ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجوں کے الیکشن ملتوی

پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجوں کے الیکشن ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو)پنجاب یونیورسٹی نے الحاق شدہ کالجوں کے اساتذہ کی نشستوں پر سینیٹ الیکشن ملتوی کر دیے، کورونا سے پیدا شدہ صورت حال معمول پر آنے کے بعد الیکشن کا نیا شیڈول جاری ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے الحاق شدہ کالجوں کی نشستوں پر سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے, رجسٹرار پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کورونا وائرس کے باعث تعلیمی اداروں کی بندش اور محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے احکامات کی روشنی میں الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے بعد حالات معمول پر آنے کے بعد سینیٹ الیکشن کا نیا شیڈول جاری ہوگا، یونیورسٹی نے الحاق شدہ کالجوں کے اساتذہ کو الیکشن شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی ہدایات کی گئی تھیں تاہم اب نیا شیڈول جاری ہونے کے بعد کاغذات وصول کیے جائیں گے, پنجاب یونیورسٹی سینیٹ کی باڈی میں الحاق شدہ کالجوں کے اساتذہ کی 15 نشستیں مختص ہیں۔

کورونا وائرس کے پیش نظریونیورسٹی نے الحاق شدہ کالجوں کے اساتذہ کی نشستوں پر سینیٹ الیکشن ملتوی کئے گئے،

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہناتھا کہ کورونا وائرس کی روک تھام اور حکومت کی جانب سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا جائے گا تو الیکشن کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا، تاحال یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجوں کی نشستوں پر سینیٹ الیکشن کب ہونگے اس کے بارے کچھ نہیں کیا جاسکتا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری ہیں، عالمی وبا نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں کے رکھا ہے،پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد میں کمی کی بجائے روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے،ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 40 تک جاپہنچی ہے جب کہ مزید کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2708 ہوگئی ہے۔

 پاکستان میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں میں سب سے زیادہ 14 ہلاکتیں سندھ میں ہوئی ہیں جبکہ خیبرپختونخوا  اورپنجاب میں 11،11، گلگت میں 3 اور بلوچستان میں ایک ہلاکت ہوئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer