ایشیا کپ:بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دے دی

Afghanistan vs Bangladesh, Asia Cup, Qadafi Stadium Lahore, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے اہم میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے شکست دے دی۔ یہ ایشیا کپ کا چوتھا میچ تھا۔ افغانستان کی ٹیم کا آخری بیٹر 45 ویں اوور کی چوتھی گیند پر آوٹ ہوا۔

بنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے دو بیٹرز کی سینچریوں کے طفیل 334 رنز کا بڑامجموعہ بنا لیا تھا۔ اس ٹارگٹ کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم ابتدا سے ہی دباو کا شکار رہی اوورر بنگلہ دیش کے باولروں شریف الاسلام، حسن محمود، تسکین احمد  اور مہدی حسن نے ابتدا سے آخر تک نپی تلی باولنگ کے ساتھ افغان کھلاڑیوں پر رن ریٹ کا دباو بڑھانے کا سلسلہ جاری رکھا۔

افغانستان کے تین کھلاڑی صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹے جبکہ دو بیٹر 3 اور 4 رنز بنا پائے۔  بنگلہ دیش کے تسکین احمد نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، شریف الاسلام تین وکٹیں لیں جبکہ حسن محمود اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ لی۔  افغانستان کے مجیب الرحمان تسکین احمد کی گیند پر ہِٹ وکٹ ہوئے۔

افغانستان کےجیتنے کی امید اس وقت دم توڑ گئی تھی جب  تیسرے بیٹر اوپنر ابراہم زدران تسکین احمد کی مشکل ڈلیوری کا شکار ہو کر 74 کے انفرادی مجموعہ پر ڈھیر ہو گئے، زدران کے آوٹ ہونے سے افغانستان کی میچ میں واپسی کی امید تقریباً دم توڑ گئی اور میچ پوری طرح بنگلہ دیشی باولروں کی مٹھی میں آ گیا تھا۔ 

اس سے پہلے افغانستان کے دوسرے بیٹر رحمت شاہ 33 رنز کے انفرادی سکور پر بنگلہ دیش کے باولر حسن محمود کی  غیر متوقع بال کا شکار ہو  کر بولڈ ہو گئے۔ 30 ویں اوور کے اختتام پر  بنگلہ دیش کا سکور 151 تھا  اور ایوریج 5اعشاریہ 03ے جبکہ درکار ایوریج 9 اعشاریہ 20 ہو گئی تھی۔

افغانستان کے ٹاپ بیٹر  ابراہیم زدران نے74  گیندوں پر 75رنز بنائے۔ انہوں نے عمدہ کھیل کھیلتے ہوئے بڑے ٹارگٹ کے تعاقب میں تیز رفتار سے رنز بنانے کے لئے اچھی باونڈریاں کھیلیں۔ انہوں نے اننگز میں  دس چوکے لگائے اور ایک چھکا لگانے میں کامیاب ہوئے۔ سٹیڈیم میں موجود افغانستان کے مداح ان کی سینچری بننے کے لئے پر یقین تھے لیکن زدران تسکین احمد کی بال پر مشفق الرحمان کو کیچ پکڑا گئے۔ ان کے جانے کے بعد  نجیب اللہ زدران وکٹ پر تھے اور ان کے ساتھ  کپتان حسن اللہ شاہدی وکٹ پر تھے جنہوں نے42 گیندوں سے 36 رنز بنائےتھے۔

قبل ازیں اوپنر رحمان اللہ گرباز  چوتھے اوور میں صرف ایک رن بنا کر آوٹ ہو گئے۔ بنگلہ دیش نے پہلے کھیل کر افغانستان کو فتح کے لیے 335  رنز کا ہدف دیا تھا۔

گرباز کی وکٹ شریف الاسلام نے حاصل کی۔ شریفل نے پہلے دو اووروں میں افغانستان کے بلے بازوں کو صرف دو رنز بنانے کا موقع دیا ہے۔ 

افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی  نے 51 رنز بنائے، نجیب اللہ زدران 17، محمد نبی 3،  گلبدین نائب 15 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،  کریم جنت 1، راشد خان 24، مجیب الرحمان 4 اور فضل الحق فاروقی ایک رن پر آوٹ ہوئے۔ 

قبل ازیں بنگلہ دیش نے پانچ  وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے بیٹنگ سکواڈ کے دو سٹارز مہدی حسن میراز اور نجم الحسن شنتو نے شاندار سنچریاں سکور کیں۔ مہدی حسن میراز  112 اور نجم الحسن شنٹو  104 رنز بناکر ٹاپ سکورررہے 

شکیب الحسن32 ،محمد نعیم 28، مشفق الرحیم 25 اور  شمیم حسین 11 رنز بناکر نمایاں رہے۔ افغانستان کے گلبدین اور مجیب  الرحمن نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا.

مہدی حسن میراز نے 115 گیندوں پر اپنے ون ڈے کیرئیر کی دوسری سنچری مکمل کی۔ میراز نے اپنی سنچری میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے.