انٹرمیڈیٹ میں داخلہ لینے والے طلبہ کیلئے نیا سسٹم متعارف

 Online college admissions system launched
کیپشن: college admissions system
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس)سالانہ انٹرمیڈیٹ داخلوں کیلئے آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم(OCAS) لانچ کر دیا گیا، سسٹم OCAS کے تحت پنجاب کے 800 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلوں کیلئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی.
 طلباء کی سہولت کیلئے سالانہ انٹرمیڈیٹ داخلوں کے لئے آن لائن کالج ایڈمشن سسٹم لانچ کر دیا گیا ہے۔سسٹم سپیشل سیکرٹری ہائر ایجوکیشن نعیم غوث نے لانچ کیا۔سسٹم کے تحت پنجاب کے 800 سے زائد سرکاری کالجوں میں داخلوں کے لئے آن لائن درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔

ویب پورٹل ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اور پنجاب آئی ٹی بورڈ  نے وضع کیا ہے۔ویب پورٹل سے طلباء منتخب سرکاری کالجوں میں گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں ۔سسٹم کے باعث اب داخلوں کی درخواست دینے کیلئے دوسرے شہر جانے کی ضرورت نہیں ۔

داخلے کی درخواست www.ocas.punjab.gov.pk پر دی جا سکتی ہے ۔طلباء پورٹل سے سرکاری کالجز کے پراسپیکٹس بھی مفت ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔طلباء مزید تفصیلات یا رہنمائی کیلئے ہیلپ لائن 20-20-11-111-042 پر بھی کال کر سکتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer