ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنید جمشید کا آج 57 واں یوم پیدائش

جنید جمشید کا آج 57 واں یوم پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  دل دل پاکستان کو امر کرنیوالے نامور گلوکار جنید جمشید کا آج 57 واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے۔

گلوکاری کی دنیا سے شہرت پانے والے پاکستانی مبلغ و نعت خواں جنید جمشید کا 57 واں یومِ پیدائش منایا گیا، جو لوگوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہیں۔3 ستمبر 1964 کو پیدا ہونے والے جنید جمشید نے ملی نغمے دل دل پاکستان سے اپنے فنی کیئریر کا آغاز کیا اور لوگوں کے دلوں میں گھر کرلیا۔پھر جب ان کا دل بدلا تو انھوں نے موسیقی سے مکمل طور پر کنارہ کشی کی اور تبلیغ میں دل لگا لیا۔اس کے بعد دنیا بھر میں دین اسلام کی تبلیغ کی اور نعتیہ کلام بھی پڑھا۔

ان کی نعت الہیٰ تیری چوکھٹ پر سوالی بن کہ آیا ہوں، محمد کا روضہ قریب آرہا ہے، سننے والوں میں ایسی مقبول ہوئیں کہ آج لوگ انہیں بحیثیت نعت خواں زیادہ جانتے ہیں۔مذہبی اسکالر جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کی شام حویلیاں کے مقام پر فضائی حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر