ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے کا چینی، ڈالر، پٹرول اور کھاد سمگلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون

ایف آئی اے کا چینی، ڈالر، پٹرول اور کھاد سمگلنگ کرنیوالوں کیخلاف کریک ڈاون
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف: ملک بھر میں ایف آئی اے کی جانب سے چینی ،ڈالر پٹرول اور کھاد سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے ایف آئی اے سے کریک ڈاون کی تفصیلات مانگ لیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے نے تمام زونل ڈائریکٹرز کو دو دن میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کردیں۔ 

وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ چینی کا سرکاری ریٹ 98 روپے جبکہ شوگر مل مالکان 200 روپے فروخت کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے کی کاروائیوں کے باوجود مارکیٹ میں چینی کے نرخ کم نہ ہوئے ۔ 

دوسری جانب ایف آئی اے نے اینٹی منی لانڈرنگ کے خلاف کریک ڈاون کی تفصیلات اکٹھی کر لی، تاہم چینی اور کھاد کے حوالے سے تاحال تفصیلات جمع نہ ہو سکی۔

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 172 چھاپہ مار کاروائیاں کیں، 170 مقدمات درج کر کے 239 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اس کے علاوہ 26 انکوئریوں کی تفتیش بھی مکمل کی گئی۔

چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 66 کروڑ 16 روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی، برآمد کی گئی کرنسی میں 278,714 امریکی ڈالر، 12 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل۔