ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف کی اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات

آرمی چیف کی اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات
کیپشن: Army Chief Qamar Javed Bajwa
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکا میں سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر جنرل بیرامے ڈیوپ سے ملاقات کی۔

آرمی چیف سے ملاقات کے دوران اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر جنرل بیرامے نے سیلاب متاثرین کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکا کے سرکاری دورے میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتِ حال اور ملک میں سیلاب سے پیدا ہونے والی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحران کے دوران اقوام متحدہ کے ملٹری ایڈوائزر کے کردار کو سراہا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ایک ہفتے کے دورے پر امریکا میں موجود ہیں جہاں وہ بائیڈن انتظامیہ کے سینیئر حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کی امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن، امریکی نیشنل انٹیلی جینس ڈائریکٹر ایوریلڈی ہینز اور سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز سے ملاقاتوں کا امکان ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیر اورمنگل کو آرمی چیف کی واشنگٹن میں اہم ملاقاتوں کا امکان ہے جبکہ بدھ کو وہ تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے آخری بار 2019 میں امریکا کا دورہ کیا تھا۔