نبیل ملک: پی آئی اے میں جعلی ڈگریوں پر نوکریوں کا معاملہ، سپریم کورٹ کے حکم کے بعد انتظامیہ نے 37 فضائی میزبانوں کو ڈیوٹی سے روک دیا۔
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے جن ملازمین نے تاحال اپنی اصل تعلیمی اسناد شعبہ ہیومن ریسورس کو جمع نہیں کرائیں وہ آئندہ ڈیوٹی نہیں کر سکیں گے۔ پی آئی اے انتظامیہ نے تمام 37 ملازمین کو اپنی تعلیمی اسناد جمع کرانے تک ڈیوٹی سے روکا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ عدالت نے جعلی ڈگری کے کیس میں پی آئی اے کے ملازمین سے ان کی اصل اسناد طلب کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے لسٹ مرتب کی گئی ہے۔