ویب ڈیسک: بھارت نے اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ویسٹ ایشیا بیس بال کپ میں شرکت کی تصدیق کردی ۔
صدر پاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخر علی شاہ کے مطابق ویسٹ ایشیا بیس بال کپ دسمبر میں اسلام آباد میں ہو گا جس میں شرکت کے لیے بھارت نے تصدیق کر دی ہے۔فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش ، سری لنکا اور فلسطین کی ٹیمیں پہلے شرکت کی تصدیق کر چکی ہیں تاہم ابھی ایران اور نیپال کی ٹیموں نے ایونٹ میں شرکت کی تصدیق کرنا ہے۔فخر علی شاہ نے کہا کہ ویسٹ ایشیا کپ 20 سے 24 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔