(ویب ڈیسک)روز بروز بڑھتی مہنگائی نے پہلے ہی عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ،اب گھی اور آئل کی قیمتوں میں ایک بارپھر ہوشر با اضافہ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق حبیب گھی کی فی کلو قیمت 390 روپے ہوگئی ہے، حبیب آئل کی قیمت 398 روپے فی لٹر ہوگئی ، میزان گھی کی 377 روپے فی کلو جبکہ ایوا گھی کی قیمت 335 روپے سے بڑھ کر 383 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔
ایوا کوکنگ آئل کی قیمت 347 روپے سے بڑھ کر 410 روپے فی لٹر ، مان گھی کی قیمت 315 روپے فی کلو سے بڑھ کر 365 روپے، ڈالڈا کا ریٹ 400 روپے فی لٹر ، تلو گھی کی قیمت 368 روپے فی کلو جبکہ ڈالڈا گھی کی فی کلو قیمت 393 روپے ہوگئی ہے۔قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔