مانیٹرنگ ڈیسک: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کے مشیر چودھری طارق زمان گجر کو گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری طارق زمان گجر کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا ہے۔ چودھری طارق زمان گجر کو سرکاری زمین پر مبینہ قبضہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔
سابق چیف آفیسر ضلع کونسل چوہدری ارشد کو بھی اینٹی کرپشن نے گرفتار کر لیا۔