سٹی 42: معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے جو بھی افسر عوام کے پیسے سے تنخواہ لیتا ہے وہ جوابدہ ہے جو افسر عوام کی خدمت نہیں کر سکتا اسے نوکری چھوڑ دینی چاہیے۔
ڈی جی پی آر آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ غلطیوں کی نشاندہی کرنا ہمارا فرض ہے، نشاندہی پر افسر کا ایسا رویہ سمجھ سے بالاتر ہے،جو اے سی سے باہر نہیں نکل سکتا اسے عوامی نوکریاں ہی نہیں کرنی چاہیں۔
اے سی کے کمروں میں بیٹھنے والےبابو نہیں جانتے چینی کی قطاروں میں کھڑے ہونے والوں کا کیا درد ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل کے واقعہ کے بعد میں نے وزیراعظم سے مشاورت کی، اور مجھے خوشی ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی میرے ساتھ کھڑے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب نے چینی کی قطاروں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کیساتھ ناروا سلوک،معاملے کی انکوائری کا حکم
فردوس عاشق کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے رمضان بازاروں سے متعلق رپورٹ طلب کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں ہوتا تو عوامی نمائندے جوابدہ ہیں۔ معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹری کو حقائق مسخ کرکے بتائے گئے وزیراعلی معاملے کی خود انکوائری کررہے ہیں۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب نے انکشاف کیا کہ رمضان بازاروں سے چینی عام مارکیٹ میں فروخت ہونے کی عوامی شکایات موصول ہوئی ہیں چینی کی مقدار اور اوپن مارکیٹ میں چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف تحقیقات ہوگی۔