اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کیساتھ ناروا سلوک،معاملے کی انکوائری کا حکم

اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کیساتھ ناروا سلوک،معاملے کی انکوائری کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قٖذافی بٹ: سیالکوٹ میں فردوس عاشق اعوان اور اے سی سیالکوٹ کے درمیان گرما گرمی کا معاملہ، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے انکوائری کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے سیالکوٹ میں معاون خصوصی اور اے سی سیالکوٹ کے درمیان ہونے والے تنازعے کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب سے معاون فردوس عاشق نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیف سیکرٹری جواد رفیق کی موجود تھے۔ وزیر اعلی نے چیف سیکرٹری کو معاملہ کی مکمل انکوائری کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ فردوس عاشق اعوان نے وزیر اعلی کو رمضان بازار کی ناقص صورتحال اور اے سی کے غیر پیشہ وارانہ رویہ سے آگاہ کیا۔

واضح رہے گزشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ میں بازار کا دورہ کررہی ہیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ بھی لے رہی ہیں۔ اس دوران فردوس عاشق اعوان نے سونیا صدف کو بازار میں سب کے سامنے ڈانٹ دیا اور کہا کہ افسر شاہی کی کارستانیاں حکومت بھگت رہی ہے، آپ اے سی ہیں تو عوام کا سامنا کریں چھپ کیوں رہی ہیں؟۔

فردوس عاشق کا کہنا تھاکہ ہر شہر کے رمضان بازار کا دورہ کیا مگر سب سے برا حال سیالکوٹ کا ہے، آپ کی حرکتیں ہی اسسٹنٹ کمشنر والی نہیں۔ڈانٹ ڈپٹ کے دوران اسسٹنٹ کمشنر سونیا صدف غصے سے پنڈال سے باہر نکل گئیں۔