ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان نےایک بار پھر بھارت کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی

پاکستان نےایک بار پھر بھارت کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی
کیپشن: Indian submarine
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : پاک بحریہ آبی سرحدوں کی محافظ، پاکستان نے ایک اور بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا،پاک بحریہ کے چوک و چوبند جوانوں نے بھارتی آبدوز کو بروقت ٹریک کر کے  پاکستانی حدود میں گھسنے کی کوشش کو ناکام بنادیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ  بھارتی آبدوز کو ٹریک کرنے کا 5 سال میں یہ چوتھا واقعہ ہے، یہ پاک بحریہ کی قابلیت اور پاکستان کی میری ٹائم سرحدوں کے دفاع کے عزم کا عکاس ہے۔آئی ایس پی آر کیمطابق پاکستان نیوی کے اینٹی سب میرین وارفیئر یونٹ نے یکم مارچ کو انڈین کلواڑی کلاس آبدوز کا سراغ لگایا۔انڈیا نے بُری نیت سے اپنی آبدوز پاکستان بھیجی، لیکن ہمیشہ کی طرح پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ مہارت کی وجہ سے اسے پاکستانی سمدری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
پریس ریلیز کے مطابق  سکیورٹی کی صورتحال اور پاکستان نیوی کی مشقوں کے بعد انڈیا کی طرف سے اس طرح کی کارروائی کی توقع کی جا رہی تھی کہ وہ جاسوسی کرے گا تاکہ معلومات حاصل کی جا سکیں۔مزید کہا گیا ہے کہ گذشتہ پانچ برس میں پاکستان نیوی نے ایسی چار آبدوزوں کا سراغ لگایا ہے جو نیوی کے پاکستانی سمندری حدود کی حفاظت کے لیے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor