ویب ڈیسک: راولپنڈی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل بارش کی انٹری، آج ہونے والا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا۔
بارش کی وجہ سے پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ اسکواڈ کی تیاریاں متاثر ہوئی ہیں اور دونوں ٹیموں کا آج کا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز شروع ہونے سے قبل یہ آخری پریکٹس سیشن تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل یعنی 4 مارچ سے شروع ہونا ہے۔آسٹریلوی ٹیم پیٹ کمنز کی قیادت میں 24 برس بعد 27 فروری کو پاکستان پہنچی تھی۔آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان کے دوران 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور ایک ٹی 20 میچ کھیلے گی۔