رانا ثناءاللہ نے نیب تحقیقات کو ہائیکورٹ میں چیلنچ کر دیا

رانا ثناءاللہ نے نیب تحقیقات کو ہائیکورٹ میں چیلنچ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یاور ذوالفقار)مسلم لیگ پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا نیب تحقیقات کو لاہو ہائیکورٹ میں چیلنچ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں رانا ثناء اللہ نے اپنے وکیل امجد پرویز ایڈووکیٹ کی وساطت سے آئینی درخواست دائر کی،درخواست میں چیئرمین نیب، ڈی جی نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے اور موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے آمدن زائد اثاثہ بنانے کی انکوائری میں خلاف قانون طلب کیا گیا ہے۔

انسداد منشیات اورقومی احتساب بیورو دونوں ادارے وفاق کے زیر سایہ ہیں، نیب ان اثاثوں کی تحقیقات کررہا ہے جو اے این ایف عدالت نے منجمد کر رکھے ہیں،ایک وقت میں دونوں وفاقی ادارے کیسے تحقیقات کر سکتے ہیں،درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے اپنے دائرہ اختیار سے تجاوز کر کے انکوائری کی منظوری دی ہے۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ رانا ثناء اللہ نے اپنے اور فیملی کے تمام اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن اور انکم ٹیکس اتھارٹیز کو جمع کروا ر کھی ہیں، نیب طلبی کا نوٹس آئین کے آرٹیکل 4 ،9، 10 اے، 13،14، 23 اور 25 کے خلاف ورزی ہے، درخواست میں استدعا کی گی ہے کہ نیب طلبی کا نوٹس اور انکوائری غیر آئینی اورغیر قانونی قرار دے کر کالعدم کی جائے اور درخواست کے حتمی فیصلے تک نیب انکوائری روکنے کا حکم دیا جائے۔

واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر قانون کو قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں 6 مارچ کو طلب کررکھا ہے، نیب کی جانب سے ہدایت کی گئی تھی کہ اگلی پیشی پر گزشتہ 5 سال کا ریکادڑ یا 3 سال کا ریکارڈ ساتھ لائیں۔  

M .SAJID .KHAN

Content Writer