رائل پارک (زین مدنی )معروف اداکارہ ہانیہ عامر اور علی رحمن پہلی مرتبہ ایک ساتھ معروف ہدایت کار وجاہت رؤف کی فلم پردے میں رہنے دو میں بڑی سکرین پر نظر آئیں گے۔
ہدایتکار وجاہت رؤف نے اپنی نئی فلم پردے میں رہنے دو کی عکس بندی کا آغاز کردیا ، فلم کی کہانی کے حوالے سے ہدایت کار وجاہت رؤف کا کہنا ہے کہ فلم کی کہانی ایک سماجی مسئلے پر مبنی ہے جسے ہلکے انداز میں پیش کیا جائے گا، فلم جذبات اور مزاح سے بھرپور ہوگی اور مجھے امید ہے کہ یہ فلم بینوں کے دل کو چھوئے گی۔
انہوں نے کہا کہ علی رحمن اور ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنا بے حد اچھا لگ رہا ہے کیونکہ یہ دونوں ایک ساتھ اس سے قبل کسی پراجیکٹ میں نظر نہیں آئے۔ توقع ہے فلم کی عکس بندی اگلے 6 ماہ تک جاری رہے گی۔