(سٹی42) فضائی سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی، لاہور ائیر پورٹ پر چار روز بعد فلائٹ آپریشن جزوی طور پر بحال کر دیا گیا۔
پاک بھارت کشیدگی کے باعث گزشتہ چار روز سے بند لاہور ائیر پورٹ کھول دیا گیا ،پی آئی اےنےپروازوں کاشیڈول بھی جاری کردیا، آج سے پروازیں آنا اور جانا شروع ہوجائیں گی، کراچی سے پہلی پرواز پی کے 304 شام پونے 5 بجے لینڈ کرے گی۔سول ایوی ایشن نے تمام متعلقہ ائیر لائنز کو آگاہ کر دیا ہے، آپریشنل سٹاف ایئر لائن سٹاف ایئر پورٹ پہنچ گیا۔ مسافروں کو ایئر پورٹ کھلنے سے قبل فلائٹ انکوائری سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہورسےکراچی جانیوالی پروازپی کے 305شام 6بجے روانہ ہوگی، پی کے 306اورپی کے 307شیڈول کے مطابق آپریٹ کی جائیں گی،میلان سے آنیوالی پرواز پی کے 720کارخ لاہور موڑ دیاگیا۔