ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز

ملک بھر میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)   ملک میں خصوصی انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے 66 مخصوص اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم کا آج سے آغاز ہو گیا. پولیو مہم کے دوران 16.5 ملین سے زائد بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف ہے۔

 لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد میں مہم اتوار تک جاری رہے گی،بقیہ اضلاع میں پولیو مہم کا دورانیہ 5 روزہ ہو گا۔مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو قطرے پلائی جائیں گے۔
مہم میں 40 ہزار سے زائد پولیو ورکر حصہ لیں گے،لاہور میں 14 ہزار سے زائد پولیو ورکر مہم کا حصہ ہیں۔

پنجاب کے 6، بلوچستان 14، کے پی کے 23 اضلاع میں پولیو مہم ہو رہی ہے، پنجاب میں مہم کے دوران 64 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

کراچی سمیت صوبہ سندھ میں بھی پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے، 9 جون تک جاری مہم کے دوران سندھ کے 16 اضلاع کے 47 لاکھ 57 ہزار 303 بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

بلوچستان میں 18 لاکھ 84 ہزار سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی جبکہ کے پی کے 35 لاکھ سے زیادہ بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا ہدف مقرر ہے۔

سربراہ انسداد پولیو پروگرام پنجاب خضرافضال کے مطابق گرمیوں کا موسم پولیو وائرس کے لئے انتہائی سازگار ہوتا ہے،گرم موسم میں پولیو وائرس پھیلنےکاخدشہ ہے۔پنجاب کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے،بچاو صرف پولیو ویکسین سے ممکن ہے، ان کا کہنا ہے کہ اپنے بچوں کو ہر مہم میں قطرے پلوانا مت بھولیں۔

یاد رہے ملک میں بڑھتے ہوئے پولیو وائرس کے کیسز کے پیش نظر حکومت نے خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا تھا، خصوصی مہم رواں سال کی پانچویں انسداد پولیو مہم ہے۔ رواں سال چار پولیو کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اور سیوریج لائنز میں پولیو وائرس کی مسلسل تصدیق ہو رہی ہے۔