ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا

 عدالت نے یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس سے بری کر دیا۔

پولیس نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت میں پیش کیا تھا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کی استدعا مسترد کردی اور انہیں  کیس سے بری کر دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت  نے تحریک انصاف کی راہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو جناح ہاوس   حملہ کیس سے ڈسچارج کرنے کا  تحریری ہفتہ کی شام جاری کر دیا۔

 تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ پولیس بے ڈاکٹر یاسمین راشد کو جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا،  پولیس کے مطابقیاس سے موباٸل برآمد کرنا ہے اور فوٹوگرامیٹک ٹسٹ کروانا ہے ۔

 تحریری فیصلہ میں قرار دیا گیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد اس مقدمہ میں نامزد نہیں  ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کو شریک ملزم کے بیان کی بنیاد پر بلایا گیا ۔

کوٸی ایسا ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا گیا جس سے ثابت ہو کہ وہ اس جرم میں ملوث ہیں۔ عدالت کے تحریر فیصلہ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو مقدمہ سے ڈسچارج کیا جاتا ہے۔ اگروہ کسی دوسرے مقدمہ میں مطلوب نہ ہو تو رہا کر دیا  جائے۔

Ansa Awais

Content Writer