پانی ضائع کرنے والے ہو جائیں ہوشیار ، ایم ڈی واسا کا بڑا فیصلہ

 پانی ضائع کرنے والے ہو جائیں ہوشیار ، ایم ڈی واسا کا بڑا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب : ایم ڈی واسا کا پانی ضائع کرنے والے صارفین کے خلاف بڑا فیصلہ ، ذمہ دار صارف کا چالان بل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا.

 ایم ڈی واسا غفران احمد کی زیر صدارت اجلاس ہوا ۔ شہر بھر میں پانی اور سیوریج کی جاری ترقیاتی سکیمز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں فنڈز کے ضیاع پر ذمہ دار افسر کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ایم ڈی نےتیل اور بجلی کی کھپت کے حوالے سے لائحہ عمل پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔

ایم ڈی نے جنریٹرز کی ورکنگ کی جانچ پڑتال کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ۔ ایم ڈی کو بتایا گیا کہ مئی 2023 میں واسا کی جانب سے231 غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے گئے، ایم ڈی نے ذمہ داران کے خلاف پرچہ درج کروانے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں عبد الکریم ، میاں منیر، سہیل سندھو، فیصل خرم،  راحیل اشرف، میاں حامد لعل، حافظ غفران اور سلمان نثار سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔