مانیٹرنگ ڈیسک: آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مختلف اشیاء پر ٹیکس بڑھانے اور برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔
ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئندہ بجٹ میں بچوں کے امپورٹڈ دودھ پر سیلز ٹیکس بڑھانےکی تجویز ہے جس کے تحت امپورٹڈ ڈبے کے دودھ پر سیلز ٹیکس 12 سے بڑھا کر 18 فیصد کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈبے میں بند گوشت اور مچھلی پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کی تیاریاں جارہی ہیں جب کہ ڈبے میں بند مرغی اور اس کی دیگر اشیاء پر بھی سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔
ذرائع کا بتانا ہےکہ روز مرہ استعمال کی اشیاء پر سیلز ٹیکس 18 فیصد پر برقرار رکھا جائے گا جب کہ چائے، چینی، جام، جیلی پر بھی سیلز ٹیکس کی شرح 18 فیصد پر برقرار رکھنےکی تیاری کی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق صابن، سرف، برتن دھونے کے لیکوڈ، ٹوتھ پیسٹ، ٹوتھ برش اور ماؤتھ فریشنر پر سیلز ٹیکس 18 فیصد برقرار رکھنے کا امکان ہے۔