ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جی پی او کی تاریخی عمارت خطرے میں

gpo building lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ ڈاک تاریخی ورثے کو سنبھالنے میں ناکام، 134 سالہ تاریخ کی حامل مال روڈ کی خوبصورتی کی علامت جی پی او کی بلڈنگ میں دراڑیں پڑنے لگی، انتظامیہ کی جانب سے سیمنٹ لگا کر اپنی نااہلی چھپانےکی کوشش، جی پی او حکام کیجانب سے تاریخی ورثے سے سوتیلی ماں سا سلوک۔
 تفصیلات کےمطابق محکمہ ڈاک کی عدم دلچسپی سے 134 سالہ تاریخ کی حامل جی پی او کی بلڈنگ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی، مال روڈ کی خوبصورتی کی علامت جی پی او کی تاریخی بلڈنگ ٹوٹنے لگی۔حکام کی جانب سے دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث بلڈنگ میں دڑاریں پڑ گئیں۔انتظامیہ کی جانب سے سیمنٹ لگا کر اپنی نااہلی چھپانےکی کوشش کی گئی مگر بلڈنگ کی باقاعدہ بحالی کی بجائے خالی سیمنٹ سے عمارت کی خوبصورتی ماند پڑ گئی، ذرائع کے مطابق تاریخی بلڈنگ پر نصب گھڑی میں خرابی دور کرنے میں ناکام انتظامیہ بلڈنگ کی مرمت میں بھی ناکام ہے، خسارے کا شکار محکمہ ڈاک 1887 میں بنائی گئی بلڈنگ کو اصل حالت میں لانے کے لیے امداد کی منتظر ہے۔