محکمہ صحت کے ملازمین کیلئے خوشخبری

محکمہ صحت کے ملازمین کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

بسام سلطان : محکمہ صحت کے ملازمین کیلئے خوشخبری ، محکمہ صحت  نے جونئیر ٹیکنیشن ، ٹیکنیشن اور سینئر ٹیکنیشن کو ترقی دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ ڈی جی ہیلتھ کی جانب سے تمام اضلاع کے سی ای اوز کو پروموشن پراسس ایک ماہ میں مکمل کرنے کے لئے مراسلہ جاری کردیا۔

مراسلے کے مطابق جونیئر ٹیکنیشن کو سکیل 12 ٹیکنیشن کے عہدے پر ترقی، سکیل 12 کے ٹیکنیشن کو سکیل 14 میں سینئر ٹیکنیشن کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ جبکہ سکیل 14 کے سینئر ٹیکنیشن کو سکیل 16 میں بطور چیف ٹیکنیشن ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ تمام اضلاع کے سی ای اوز کو احکامات پر عمل درآمد کر کے 2 جولائی تک رپورٹ ڈی جی آفس بھیجنے کے احکامات جاری کئے گئے۔

دوسری جانب   کورونا سےبچائو  کے لئےاستعمال شدہ فنڈز سے متعلق رپورٹ مرتب کرلی گئی،رپورٹ کیبنٹ کمیٹی کے سامنے رکھی گئی ہے،جس کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب نےکورونا وائرس کی روک تھام کےلیےسرکاری ہسپتالوں کےاکاونٹ میں ہنگامی بنیادوں پر5 ارب 17 کروڑ 30 لاکھ سےزائد جاری کیے۔
 

ذرائع کے مطابق پنجاب کے ٹیچنگ ہسپتالوں نے96 کروڑ60 لاکھ روپے سے زائد کورونا کےخلاف خرچ کیے،جبکہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت پنجاب کےپاس4 ارب 30 کروڑ70 لاکھ موجود ہیں،ذرائع کے مطابق کورونا سے بچائو کےلئےسینٹرل پروکیورمنٹ نہیں کی گئی،تمام فنڈز ہسپتالوں کےایڈمنسٹریٹرزکوفراہم کیےجاچکےہیں اورشفاف طریقےسےخرچ کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئیں،حکام کے مطابق کورونا سے بچائو کے لئےکیبنٹ کمیٹی کی منظورشدہ اشیاء ہی خریدی جا رہی ہیں۔

 یاد رہے ملک میں  اب تک کورونا سے مزید 35 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1688 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 80463 تک پہنچ گئی ہے۔اب تک سندھ میں 526 اور پنجاب میں کورونا سے 570 افراد انتقال کرچکے ہیں جب کہ خیبر پختونخوا میں 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔اس کے علاوہ بلوچستان میں 49، اسلام آباد 34 ، گلگت بلتستان میں 12 اور آزاد کشمیر میں مہلک وائرس سے 7 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

 
 

 
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer