ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی ترین کو شو کاز نوٹس جاری؛ تمام پراپرٹی منجمد کرنے کا عندیہ

علی ترین کو شو کاز نوٹس جاری؛ تمام پراپرٹی منجمد کرنے کا عندیہ
کیپشن: ali tareen
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)لاہور ایف آئی اے نے علی ترین کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا ،مقررہ وقت تک ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر اکاؤنٹس منجمد کر دیے جائیں گے، علی ترین کی تمام پراپرٹی کو بھی منجمد کر دیا جائے گا۔

تفصیل کے مطابق لاہور ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کے بعد جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو بھی شو کاز نوٹس جاری کر دیا،علی ترین سے بھی متعلقہ ریکارڈ طلب کیا گیا ہے،علی ترین سے بھی بینک اکاؤنٹس سرمایہ کاری کا ریکارڈ طلب کیا ہے،کاروبار کے لیے بینکوں یا فیملی ممبران سے جتنی رقم لی اس کا بھی ریکارڈ طلب کیاگیا۔

مزید پڑھئے: منی لانڈرنگ کیس؛ حمزہ شہباز کے خلاف 25 ارب کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت

ذرائع ابلاغ کے مطابق مقررہ وقت تک ریکارڈ فراہم نہ کرنے پر اکاؤنٹس منجمد کر دیے جائیں گے،علی ترین کی پراپرٹی کو بھی منجمد کر دیا جائے گا۔

واضح  رہے کہ ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو پراپرٹیز کی منی ٹریل دینے کیلئے 30 دن کا شو کاز نوٹس جاری کر دیا،حمزہ شہباز کو اگست کے پہلے ہفتے دوبارہ طلب کرلیا گیا، پراپرٹیز اور سرمایہ کاری منی ٹریل نہ دینے کی صورت میں پراپرٹی بحق سرکار ضبط کرنے کا عندیہ بھجوا دیا گیا  ہے۔

حمزہ شہباز سے جوڈیشل ایمپلائز سوسائٹی میں مکان نمبر 48 سے 51 تک کی 10 کنال اراضی کی منی ٹریل طلب کر لی گئی۔ جوہر ٹاؤن میں پلاٹ نمبر 61 تا 71 کے بلاک کی پراپرٹیز کی منی ٹریل بھی طلب،  چنیوٹ میں 250 کنال اراضی، 2008 کے بعد سے رمضان شوگر ملز میں سرمایہ کاری کی منی ٹریل بھی طلب کرلی گئی۔

 علاوہ ازیں شریف فیڈ مل، مدینہ کنسٹرکشن، مدنی ٹریڈنگ کمپنی، شریف پولٹری، شریف ڈیری کی منی ٹریل بھی طلب کی گئی ہے۔حمزہ شہباز سے گاڑیوں، بنک اکاؤنٹس، شیئرز، جیولری، کیش، پرائز بونڈز کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی ہیں۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer