خواجہ آصف نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام

خواجہ آصف نیب کو مطمئن کرنے میں ناکام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعود بٹ ) سیالکوٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نیب لاہور میں پیش ہوئے، خواجہ آصف نے نیب کی تفتیشی ٹیم کو ڈیڑھ گھنٹے تک سوالوں کے جواب دئیے۔

تفصیلات کے مطابق نیب لاہور کی جانب سے خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کے خلاف جاری سیالکوٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور مخصوص اراضی سے زائد اراضی عام شہریوں کو فروخت کرنے کا الزام ہے، جس میں انہیں آج سوالوں کے جواب کے لیے طلب کیا گیا۔

نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو آئندہ پیشی پر سوالوں کے جواب اور مکمل ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی۔خواجہ آصف اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ اور حصول کے بارے تسلی بخش جواب نہ دے سکے جبکہ بیشتر سوالوں کے جواب پر خواجہ آصف نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ 

نیب ذرائع کے مطابق خواجہ آصف سے 137 کنال اراضی کی فروخت کے حوالے سے سولات کیئے گئے جس پر جواب میں کہا گیا کہ نیب کو جو ریکارڈ دیا اس میں ساری تفصیل ہے، فروخت کی تمام دستاوزات مکمل کرنے پر ہی اراضی فروخت کی۔ ہائوسنگ سوسائٹی میں جو انوسٹمینٹ کی وہ اپنی جمع پونجی لگائی جس کی تفصیل الیکشن کمیشن کے گوشوارں میں بھی ہے. خواجہ آصف نے مزید جواب دیاکہ میرے پاس جو ریکارڈ ہے وہ بالکل مکمل اور درست ہے، آپ مزید تصدیق کروا لیں، تاہم نیب کے سامنے پیش ہونے کے بعد خواجہ آصف میڈیا سے گفتگو کیے بغیر ہی روانہ ہوگئے۔

یاد رہے قومی احتساب بیورو لاہور نےن لیگ کے رہنماسابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو کینٹ ویو ہاؤسنگ سوسائٹی فراڈ کیس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔نیب نوٹس کے مطابق خواجہ آصف پر الزام ہے کہ انہوں نے دستیاب زمین سے زیادہ زمین فروخت کی اور اختیارات سے تجاوز بھی کیا۔