معروف لوک گلوکار عالم لوہار کی 41 ویں برسی

معروف لوک گلوکار عالم لوہار کی 41 ویں برسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  معروف لوک گلوکار عالم لوہار کی 41 ویں برسی آج منائی جارہی ہے،   عالم لوہار  یکم مارچ 1928 کو گجرات کے نواح میں پیدا ہوئے، ا ن کے گائے ہوئے پنجابی گیتوں کی خوشبو آج بھی چار سو پھیلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف لوک گلوکار عالم لوہار کی 41 ویں برسی آج منائی جارہی ہے، گلوکار عالم لوہار یکم مارچ 1928 کو گجرات کے نواح میں پیدا ہوئے، ا ن کے گائے ہوئے پنجابی گیتوں کی خوشبو آج بھی چار سو پھیلی ہے۔ عالم لوہار پاکستان کے لوک گلوکار اور موسیقار تھے، اُنہیں پاکستانی لوک موسیقی کا شہنشاہ بھی کہا جاتا تھا۔

سماعتوں پر وجد طاری کردینے والے عالم لوہار نے زندگی کے ابتدائی ایام میں دنیائے موسیقی میں قدم رکھا اور اپنے دور کے تھیٹرز میں گیت گا کر شہرت کی بلندی پر پہنچ گئے۔ ہیر وارث شاہ نے عالم لوہار کو شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچا دیا، انہوں نے ہیر وارث شاہ کو موسیقی کی 30 سے زائد اصناف میں گا کر ایسا ریکارڈ بنایا جو کہ آج بھی پنجاب کی مٹی میں خوشبو کی مانند رچا بسا ہے۔

 

عالم لوہار نے کئی منفرد نغمے تخلیق کئے جن میں ویر میریا جگنی، اے دھرتی پنج دریاں دی، واجاں ماریاں، دل والا دکھڑا، موڈا مار کے ہلا گئی، جس دن میرا ویاہ ہو وے گا، قصّہ سوہنی ماہیوال اور دیگر بے شمار گانے شامل ہیں۔ انہوں نے چمٹے کو بطور میوزک انسٹرومنٹ استعمال کیا اور دنیا کو ایک نئے ساز سے متعارف کرایا، پنجاب کے اس لوک گلوکار کو چمٹا بجانے میں کمال کا فن حاصل تھا۔

عالم لوہار نے تھیڑ کی دنیا سے اپنی گلوکاری کا آغا ز کیا انہوں نے ہیر وارث کو چھتیس مختلف انداز میں گایا، عالم لوہار کو گانے کی صنف ''جگنی'' کا موجد بھی سمجھا جا تاہے وہ 3 جولائی 1979 کو ٹریفک کے حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے،  لالہ موسیٰ میں دفن ہیں۔

 

Shazia Bashir

Content Writer