ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیب لاہور نے 6 ماہ میں 23 ریفرنس عدالتوں میں دائر کیے

نیب لاہور نے 6 ماہ میں 23 ریفرنس عدالتوں میں دائر کیے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملتان روڈ (سعود بٹ) ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کے زیر صدارت اجلاس، نیب لاہور کی گزشتہ 6 ماہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ریجنل اجلاس میں بتایا گیا کہ نیب لاہور نے ملک میں پھیلی کورونا وبا کے باوجود انتہائی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ کیا، رپورٹ کے مطابق نیب لاہور کو جنوری تا جون 2020 ء کے دوران کل2ہزار181 شکایات موصول ہوئیں، کمپلینٹ سیل نے 6 ماہ کے دوران مجموعی طور   4 ہزار 452 شکایات کو پراسیس و مکمل کیا، 7 شکایات کی تصدیق کا آغاز ہوا جبکہ 79 کمپلینٹ تصدیق کو مکمل کیا گیا،23 انکوائریاں شروع کی گئیں، مجموعی طور پر 44 انکوائریاں مکمل کی گئیں,13انویسٹی گیشنزمنظور کی گئیں۔

اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ 9 انویسٹی گیشنز کو مکمل کر لیا گیا، پراسیکیوشن ونگ نے کل 23 ریفرنس احتساب عدالتوں میں دائر کیے، 80 کروڑ 46 لاکھ سے زائد کی پلی بارگین کی جس میں سے 50 کروڑ 29 لاکھ وصول بھی کئے جا چکے ہیں، کورٹ فائن ریکوری کے طور پر ملزمان سے 20 لاکھ سے زائد کی الگ ریکوری کی گئی، گزشتہ 6 ماہ کے دوران ٹھوس شواہد کی بنیاد پر 20 گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے گئے۔

 ڈی جی نیب شہزاد سلیم کے بیان کے مطابق نیب افسران کورونا وباء کے باوجود جاں فشانی کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں جو قابل ستائش ہے۔

دوسری جانب نیب لاہور نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کو کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی سیالکوٹ کیس میں آج  دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ترجمان نیب لاہور کے مطابق خواجہ آصف کو دن 11 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہےاس سے پہلے انہیں 26 جون کو طلب کیا گیا تھا لیکن قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شرکت کے باعث ان کی جانب سے دوبارہ نئی تاریخ مانگی گئی تھی۔

واضح رہے کہ نیب کی جانب سے اس کیس میں خواجہ آصف کی اہلیہ اور بیٹے کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer