پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) گورننگ کونسل اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، دو فرنچائزز کے نمائندوں اور بورڈ حکام میں واجبات کی ادائیگی کے معاملے پر تلخ کلامی، بورڈ حکام نے واجبات ادا نہ کرنے والی فرنچائززکو خرابی کی وجہ قرار دیدیا۔

 

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) گورننگ کونسل اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے،  دو فرنچائزز کے نمائندوں اور بورڈ حکام میں واجبات کی ادائیگی کے معاملے پر تلخ کلامی اور  بورڈ حکام نے واجبات ادا نہ کرنے والی فرنچائزز کو خرابی کی وجہ قرار دیدیا ہے۔

پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) گورننگ کونسل اجلاس میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی جب دو فرنچائزز کی جانب سے عدم ادائیگی کے معاملے پر بورڈ حکام اور فرنچائزز نمائندگان میں تلخ کلامی ہوئی، ذرائع کے مطابق پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس میں گرما گرم بحث ہوئی، بورڈ حکام نے دوفرنچائزز کو واجبات کی عدم ادائیگی پر ایک اور وارننگ دیدی۔ پہلے واجبات کی ادائیگی کے مطالبے نے فرنچائزز کو بیک فٹ پر کر دیا۔ بورڈ حکام کا موقف ہے کہ دوفرنچائزز کی عدم ادائیگی سے لیگ کے دے گر سٹیک ہولڈرز متاثر ہورہے ہیں۔

 

دوسری جانب فرنچائزز مطالبات کا کوئی حل نہ نکلنے اور پورا معاہدہ نہ کرنے پر پریشان ہیں، جنرل کونسل نے معاملات کو مل بیٹھ کر حل کرنے  کے لئے  قائم کرنے کی ہدایت کردی ہے، کمیٹی میں فریقین کے نمائندے شامل کئے جائیں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)  اور براڈ  کاسٹرز کے درمیان بھی مالی معاملات پر اختلافات کا انکشاف ہوا ہے۔

فریقین کے درمیان اختلافات شدت اختیار کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی)  نے میچز پر زیادہ مالی اخراجات کوپریشان کن قراد دیا ہے اور  لیگ کے بقیہ میچز کرانے پر زیادہ اخراجات کا اندیشہ ہے، پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کے میچز کو ہوم سیریز کے ساتھ منسلک کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer