( سٹی42) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم اور بلے کا نشان واپس لینے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو بحال کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، جسٹس اعجاز خان نے فیصلے میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر حکم امتناع کا حکم واپس لینے کے بعد الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کر دیا۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 26 دسمبر کو سنے بغیر حکم امتناع جاری کرنے پر اعتراض کیا تھا،الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی سے بلا واپس لے لیا تھا، جس پر پی ٹی آئی کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی اور الیکشن کمیشن کا فیصلہ پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے انتخابی نشان بلا پی ٹی آئی کو واپس دیا گیا تھا۔