(شاہد سپرا)ڈگمگاتی پاکستانی معیشت کو سنبھالا دینے کیلئے نگران حکومت کی جانب سے متعدد اقدامات کیے جا رہے ہیں ، بجلی کے بڑھتے دام کی وجہ سے شہریوں کی جانب سے ایک سوشل میڈیا تحریک چلائی گئی تھی کہ سرکاری ملازمین کی مفت بجلی اور فیول بند کیا جائے جس پر لیسکو ملازمین کے مفت بجلی یونٹس بند کر کے انہیں اس کی جگہ محدود رقم بطور الاونس دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا لیکن اب لاہور ہائیکورٹ نے لیسکو ملازمین و افسران کے مفت بجلی یونٹس بحال کر دیئے ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حکم پر لیسکو افسران و ملازمین کیلئے مفت بجلی کی سہولت بحال کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ، لاہور ہائیکورٹ کےاحکامات پرتمام ملازمین کوعارضی ریلیف دیا گیا،وزارت پاورڈویژن نےگزشتہ ماہ مفت بجلی کی سہولت ختم کی تھی۔