ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹک ٹاکر جوڑے کو پولیس وردی پہننا مہنگا پڑگیا

ٹک ٹاکر جوڑے کو پولیس وردی پہننا مہنگا پڑگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) راولپنڈی میں میاں بیوی کو پولیس وردی پہن کر ٹک ٹاک ویڈیوز بنانا مہنگا پڑ گیا۔

 تفصیلات کے مطابق خود کو پولیس اہل کار ظاہر کر کے پولیس یونیفارم میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والے میاں بیوی کو پولیس نے گرفتار کرلیا ، پولیس کا دعویٰ ہےکہ ملزمان پولیس یونیفارم میں اپنی ویڈیوز اور تصاویر بناتے اور ٹک ٹاک پر شئیر کرتے تھے۔ گرفتار ملزمان میں انیزہ گوہر اور محمد بلال شامل ہیں، انیزہ گوہر اپنے آپ کو اڈیالہ جیل کا اہلکار ظاہر کرتی تھی۔ پولیس ملزمان کے قبضے سے پولیس یونیفارم، لیپ ٹاپ اور موبائل فون بر آمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer