علی رامے: عالمی مالیاتی ادارے کے تعاون سے2 کھرب 52 ارب کے میگا منصوبوں پرپنجاب حکومت کی کارگردگی غیرتسلی بخش قرار، عالمی مالیاتی ادارے نے اپنے تحظات سے حکومت کوایک بار پھر آگاہ کردیا۔
عالمی بینک نے پنجاب حکومت کی کارکردگی غیرتسلی بخش قراردے دی ہے، رپورٹ کے مطابق ورلڈ بینک کی جانب سےغیر تسلی بخش منصوبوں میں پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ بھی شامل ہے، ڈیزاسٹراینڈ کلائمیٹ ریزیلیئنس امپروومنٹ اورپنجاب گرین ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی کارکردگی بھی غیرتسلی بخش قرارداد گئی ہے۔
ورلڈ بنک ان تین منصوبوں کیلئے دس ارب روپے سے زائد کی رقم جاری کرچکا ہے، لیکن عالمی بینک کی جانب سے دیئے گئے مختلف ٹارگٹ حاصل کرنے میں موجودہ حکومت ناکام رہی ہے۔ چند روز قبل عالمی بینک کے نمائندوں نےوزیراعلی پنجاب سے ملاقات بھی کی اوراب ایک مفصل رپورٹ بنا کرحکومت کو پیش کردی گئی ہے.
دوسری جانب عالمی بنک کے صرف پنجاب سٹیز پروگرام کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا۔جبکہ محکمہ زراعت کے سمارٹ پروگرام کی کارکردگی بھی جزوی تسلی بخش قرار دی گئی ہے۔