سینما مالکان کی بدمعاشی قائم، سال گزرگیا ٹیکس وصولی نہ ہوسکی

سینما مالکان کی بدمعاشی قائم، سال گزرگیا ٹیکس وصولی نہ ہوسکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی:سینما مالکان طاقتوریاحکومت کی لاپروائی۔ایک برس گزرگیا چھوٹ کا ٹائم ختم ہوئے بھی لیکن اس کے باوجودٹیکس وصولی کاعمل شروع نہ کیاجاسکا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ایکسائزڈاکٹراحمدبلال نے1برس قبل سینماملکان سے ٹیکس وصولی کی سمری وزیراعلیٰ کوبھجوائی تھی جس میں سفارش کی گئی تھی کہ 20فیصدٹیکس وصول کیا جائےکیونکہ سینمامالکان برسوں سےٹیکس معافی کی درخواستیں منظورکراتےرہے ہیں۔

اب چونکہ دیگرممالک کی فلموں کے چلنے کی وجہ سےسینماوں میں بہت رش ہوتا ہے اسلیے سینماؤں پرٹیکس لگنا چاہیے۔اس سے پہلے سینمامالکان2009سے2016تک کاٹیکس معاف کرانےمیں کامیاب رہے 2017میں بھی سینمامالکان نےٹیکس معافی کی درخواست کی تھی اوروزیرایکسائزسے ملاقات کی تھی جس میں کوئی فیصلہ نہیں ہواتھا۔

ذرائع کے مطابق بیشترسینماحکومتی پارٹی کے لوگوں کے ہیں جسکی وجہ سے یہ ٹیکس لاگو نہیں کیا جارہا ۔ایکسائزحکام کاکہنا ہے کہ اگرٹیکس لاگوہوتا ہے توکروڑوں روپے کی وصولی ہوگی۔اس ٹیکس سے صرف وہ سینمااستثنیٰ حاصل کریں جن کوشروع ہوئے پانچ سال سے کم کا عرصہ ہوا ہے ۔