ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعظم کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلہ کر لیا گیا  

Pm Shahbaz sharif,Apex committee,meeting,City42
کیپشن: Prime minister Shahbaz sharif,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی  اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کو سیکیورٹی کیلیے بڑا پیکج فراہم کیا جائے۔ 

 تفصیلات کے مطابق  اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے لائحہ عمل مرتب کیا گیا،خیبر پختونخوا پولیس اور انسداد دہشت گردی کے اداروں کو مکمل تعاون اور فنڈز کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے ، دہشتگردی کے خاتمے کیلیے وفاق اور صوبائی حکومتیں مل کر کام کریں گی،  وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کو ملنے والے پیکج کی خود نگرانی کروں گا ، جو کام 10سالوں میں نہیں ہوا وہ ہنگامی بنیادوں پر کیا جائے تاکہ کے پی کے کی عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔ 

 وزیراعظم نے  پولیس ،انسداد دہشت گردی کے اداروں اور سیکیورٹی بہتر کرنے پر زور دیا ، وفاق اور صوبائی حکومتیں سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گی ۔ 

 ذرائع کے مطابق  اجلاس میں پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں خودکش حملے کی تحقیقات میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ، خیبرپختونخوا سے دہشت گردی کے خاتمہ اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ،خیبرپختونخوا پولیس اورسی ٹی ڈی کو معیاری تربیت، جدید اسلحے سمیت ضروری سازوسامان کی فراہمی پر بھی مشاورت ہوئی ،خیبرپختونخوا کی پولیس اور ’’کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ‘‘ کی تنظیم نو کا معاملہ بھی زیرغور لایا گیا ۔واضح رہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی کے 2نمائندوں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔