ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیسکو کا 108 ایس ڈی اوز بھرتی کرنے کا فیصلہ

لیسکو کا 108 ایس ڈی اوز بھرتی کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا) لیسکو  نے  ایک سو آٹھ ایس ڈی اوز بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا، بورڈ آف ڈائریکٹرز نے الیکٹریکل، سول سمیت دیگر شعبوں میں بھرتی کی منظوری دیدی۔

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جونیئر انجینئرز کی بھرتی کا عمل مکمل کرنے کی منظوری دیدی ہے، تمام افسران کو گریڈ 17 میں کنٹریکٹ پر بھرتی کیا جائے گا،  بورڈ آف ڈائریکٹرز نے امیدواروں کا امتحان لینے کے لئے پرائیویٹ کمپنی کی منظوری بھی دی ہے،  آئندہ چند روز میں بھرتی کا عمل باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا،  افسران کے کنٹریکٹ میں توسیع اور ریگولر ہونے کا معاملہ کارکردگی پر منحصر ہو گا۔

لیسکو میں الیکٹریکل،سول اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے وابستہ انجینئرز،کسٹمر سروسز،فنانس سمیت دیگر شعبوں میں بھرتی کی جائے گی، افسران کی کمی کو پورا کرنے کے لئے بھرتی کی منظوری دی گئی ہے۔