ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سی این جی پر چلنے والی گاڑیوں سے متعلق بڑی خبر

Lahore
کیپشن: Vehicle on Cng
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)ٹریفک پولیس کو غیرمنظورشدہ سی این جی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم،کمرشل گاڑیوں کا معائنہ منظور شدہ ورکشاپس سے ہر چھ ماہ بعد کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈی آئی جی ٹریفک شارق جمال نے ہدایت کی ہےکہ تمام کمرشل گاڑیوں کا معائنہ منظور شدہ ورکشاپس سے ہر چھ ماہ بعد کروایا جائے ،پرائیویٹ سی این جی فٹڈوہیکلز سالانہ گاڑیوں کا معائنہ کروائیں گے،ہائی ایس 4ویلر وین میں دو سلنڈرزمنظور شدہ برینڈ کے فٹ کئے جائیں گے۔

انہوں نے ہدایت کی  کہ ٹریفک پولیس سی این جی سیفٹی مہم سے آگاہی کے متعلق ایجوکیشن کمپین لانچ کرے اور عوام کو آگاہی دے،گاڑیوں کو کتنا جرمانہ کیا گیا ، کتنے مقدمات درج کئے ، کتنی گاڑیوں پکڑی گئیں اورکتنے ڈرائیورز گرفتارکئے گئے ؟رپورٹ 4مارچ تک بھجوائی جائے۔