(شاہد ندیم) سوئی ناردرن گیس کمپنی میں متعدد افسران کو چیف انجینئر کےعہدے پر ترقی دے دی گئی، شہزاد احمد کو ترقی دیکرچیف انجینئر ڈویلپمنٹ لاہورریجن تعینات کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفکیشن کےمطابق رحمت اللہ خان کو ترقی دے کرچیف انجینئر پشاور تعینات کردیا گیا جبکہ کاشف جاوید کی بطورچیف انجنیئر ہیڈ آفس تعیناتی کی گئی۔ اسی طرح راشد اسحاق چیف انجنیئرملتان ،محمد رضوان ریجنل منیجرسیالکوٹ،محمد عثمان چیف انجنیئر گوجرانوالہ جبکہ عدنان احمد چیف انجنیئر ریجنل مینجرکرک تعینات کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کےمطابق بلال اصغرکو چیف انجینئرہیڈ آفس،وقاص اللہ خان ریجنل منیجر مردان،رومان عمرچیف انجنیئر شیخوپورہ اورمحمد شاہد کوچیف انجینئر فیصل آباد لگا دیا گیا ہے۔ ساجد جاوید،سعید اصغر،آصف ندیم،اعجازالنبی،عابدنواز،کاشف منہاس،طارق مسعود اورذوالفقار علی کو بھی چیف انجینئرکے عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔