(زین مدنی )ڈراموں اور فلموں کی معروف اداکارہ کنول الیاس نے کہا ہے کہ کامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں۔ آہستہ آہستہ اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہوں۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کنول الیاس نے کہا کہ میں نے اپنا کیرئیر فیشن انڈسٹری سے شروع کیا اب سلور اسکرین میں زیادہ سے زیادہ کام کرنا چاہتی ہوں مجھے آئٹم سونگ پر پرفارم کرنا اچھا نہیں لگتا۔جو لڑکیاں یہ کام کرتی ہیں، میں انہیں برا بھی نہیں کہتی۔مجھے جسم کی نمائش کرنا اور بولڈ سین بالکل پسند نہیں۔ اپنی پرفارمنس کی بدولت شو بز میں نام پیدا کرنا چاہتی ہوں۔ کنول الیاس نے کہا کہکامیابی کا کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا میںآہستہ آہستہ اپنی منزل کی جانب بڑھ رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نبیل قریشی، احسن رحیم، ندیم بیگ اور عاصم عباسی جیسے کامیاب فلم ڈائریکٹر زکے ساتھ فلموں میں کام کرنا چاہتی ہوں۔