ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے، وزیراعظم کی وزیراعلیٰ کو ہدایت

سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو انصاف فراہم کیا جائے، وزیراعظم کی وزیراعلیٰ کو ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی 42) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں موجود ہیں، وزیر اعظم عمران خان سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی اہم ملاقات  ہوئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان کو سانحہ ساہیوال پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ہدایت دی کہ وہ سانحہ  ساہیوال کے متاثرین سے ملاقات کریں اور ان کی خواہش کے مطابق کارروائی کی جائے۔ انھوں نے کہا کہ اگر متاثرین کے لواحقین جوڈیشل کمیشن بنانے کا کہیں تو اس پر بھی غور کیا جائے۔

سردارعثمان بزدار نے وزیراعظم کو پولیس اصلاحات کےبارے میں بھی بریفنگ دی۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پرتفصیلی بات چیت بھی ہوئی۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہوا۔گورنر پنجاب چودھری محمد سرور،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، پنجاب کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان سمیت دیگر نے شرکت کی۔پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر امور کا جائزہ لیا گیا.

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کے لئے گیس بلوں میں اضافہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ عوام پر گیس کی قیمتوں کا اضافی بوجھ ڈالنا غیر مناسب ہے۔انھوں نے وزیر پٹرولیم کو ہدایت کی کہ وہ اس حوالے سے مکمل تحقیقات کریں۔